ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق ایک اماراتی ویب سائٹ نے اپنے عدن میں موجود ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی انصاراللہ حکومت کے وزیراعظم احمد غالب الرحاوی جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملے میں دارالحکومت صنعا میں جاں بحق ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جعلی معلومات پھیلانے کی سزا اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو نئے اختیارات مل گئے
رپورٹ کے مطابق احمد غالب الرحاوی صنعا کے علاقے بیت بوس میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں اپنے قریبی ساتھیوں سمیت نشانہ بنے۔ انصاراللہ مخالف چینل الجمهوریہ اور اخبار عدن الغد نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم ہلاک ہوگئے۔ الرحاوی تقریباً ایک سال سے حوثیوں کی حکومت کے سربراہ تھے اور زیادہ تر انتظامی کردار ادا کر رہے تھے۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے بھی اماراتی حمایت یافتہ ذرائع کے حوالے سے یہی خبر شائع کی ہے۔ تاہم یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے صنعا میں انصاراللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ شب ایک انصاراللہ عہدیدار نے اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ حملوں میں یمنی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعرات کو صنعا کے علاقے میں ایک فوجی ہدف پر حملہ کیا گیا لیکن جانی نقصان کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔
یمنی عہدیدار نصر الدین عامر نے اسرائیلی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں یمنی فوجی قیادت یا وزراء نشانہ نہیں بنے۔
