کراچی: ختم نبوت ﷺ کانفرنس قادیانیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنے والے اسلام دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، قادیانی غیر مسلم اور یہود و نصاریٰ کی پیداوار ہیں جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس قادیانیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، ملک کا آئین تسلیم نہ کرنے والوں کو کسی قسم کے حقوق نہیں دیے جا سکتے، قادیانیوں کو مسلمانیت کا لبادہ اوڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

کراچی: عائشہ منزل پر انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن، مشہور حلوائی کی دکان سیل

نیو کراچی پاور ہاؤس پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام میں ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کا جذبہ باطل قوتوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت کے طفیل ظلم و جبر کے اندھیرے چھٹ گئے، میلاد مصطفی ﷺ کے سبب مظلوموں کو نجات اور غریبوں کو انصاف و حقوق ملنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی سے ہی معاشی استحکام، پائیدار امن اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے، کوئی ملک انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔ گڈ گورننس ہوگی تو غریب خودکشی پر مجبور نہیں ہوں گے۔ حکمران مظلوموں کے درد پر مرہم رکھیں اور عوام کو انصاف و حقوق فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی و خوشحالی کی ضمانت پائیدار امن ہے، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے عوام حکومت کے ساتھ ہیں۔ روزگار کے نئے ذرائع پیدا کرنا اور بیرونی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بے روزگاری ختم ہوگی تو مہنگائی کا زور خود بخود ٹوٹ جائے گا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ختم نبوت ﷺ کانفرنس قادیانیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!