سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

کراچی، 28 اگست: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری انہدامی کارروائیوں میں رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران تقریباً 1,650 سے زائد غیرقانونی تعمیرات منہدم یا سربمہر کی جاچکی ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈز نے شہر کے مختلف اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان برازیلین نیوی کے سپرد کر دی

ترجمان کے مطابق سینٹرل ضلع کے لیاقت آباد اور ناظم آباد سمیت شریف آباد میں متعدد پلاٹس پر اضافی منزلیں، پارٹیشن دیواریں اور غیرقانونی کالمز گرائے گئے۔ بعض مقامات پر پلاٹ مالکان کی مزاحمت کے باعث کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔

گلبرگ ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا اور گلشن اقبال میں بھی ڈیمالیشن ٹیم نے متعدد پلاٹس پر غیرقانونی آرسی سی چھتیں، میزنائن فلورز، لازمی کھلی جگہوں پر قبضہ اور رفاحی پلاٹس پر قائم تعمیرات منہدم کر دیں۔ اس کے علاوہ عدالت کے احکامات کی روشنی میں بہادر یار جنگ سوسائٹی اور دیگر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیاری، آگرہ تاج، گارڈن ویسٹ اور صدر کے علاقوں میں کئی عمارتوں کی غیرقانونی بالائی منزلیں گرادی گئیں جبکہ ایک خطرناک قرار دی گئی خالی عمارت کو سربمہر کیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ایسٹ اور کورنگی میں بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے متعدد عمارتیں مسمار کی گئیں۔ ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق یہ سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا تاکہ شہر میں قانون کی بالادستی اور شہری سہولتوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 08 28 at 7.32.19 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!