گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کی ملاقات، شیلڈ اور انعام کا تحفہ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

نیو کراچی پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار؛ شاہراہِ نور جہاں ڈکیتی کیس میں بھی ملوث نکلے

گورنر سندھ نے مصطفیٰ علی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں شیلڈ اور انعام پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کی ملاقات، شیلڈ اور انعام کا تحفہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!