سکھ برادری کا پاک فوج سے اظہارِ تشکر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین

ڈسکہ (اسٹاف رپورٹر) سکھ برادری نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاک فوج نے جس طرح ساتھ دیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ برادری کی جانب سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

ناظم آباد میں پوسٹ بی آئی ندیم اختر کے اختیارات کا ناجائز استعمال، شہریوں کا شدید احتجاج

سکھ برادری نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، بھارت کو جنگوں میں منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی پاک فوج نے اپنی قربانیاں اور بہادری ثابت کی ہیں۔

ڈسکہ میں سیلابی صورتحال کے دوران پاک فوج کے بروقت آپریشن سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکھ برادری نے محفوظ مقام تک پہنچانے پر پاک فوج، حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ فوجی جوانوں نے ڈسکہ میں سیلاب میں پھنسے 96 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ متاثرین کی امداد میں مصروف ہے۔

سیلاب سے پنجاب کے متعدد علاقے، خصوصاً سیالکوٹ بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “سکھ برادری کا پاک فوج سے اظہارِ تشکر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!