ضلع ملیر میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں و محافل کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار

کراچی : ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق اور ایس ایس پی ٹریفک ملیر کی زیرِ سربراہی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میں پلان کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 1350 ملین ایرانی ریال سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد

علمائے کرام نے ضلع بھر میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور محافل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی اور سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے اجلاس میں متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے صفائی ستھرائی، لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر بلدیاتی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور محافل کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ملیر نے بتایا کہ جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان مرتب کرلیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی اقدامات کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر میں امن و امان قائم رکھنے اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اجلاس میں ایس پی ملیر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ علماء کرام کو یقین دلایا گیا کہ ربیع الاول کے تمام جلوس اور محافل پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں گے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع ملیر میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں و محافل کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!