تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 1350 ملین ایرانی ریال سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد

کوئٹہ :  ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے تفتان سرکل نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کڈٹ کالج حسن ابدال اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان ایم او یو، ڈیجیٹل وژن 2030 کی تکمیل کی جانب اہم قدم

گرفتار ملزمان میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں جنہیں تفتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق چاغی اور نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی، 180 امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی ٹکہ برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ 3 اے ٹی ایم کارڈز، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی قبضے میں لیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

WhatsApp Image 2025 08 27 at 7.43.33 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 27 at 7.43.33 PM 2
67 / 100 SEO Score

One thought on “تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 1350 ملین ایرانی ریال سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!