کڈٹ کالج حسن ابدال اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان ایم او یو، ڈیجیٹل وژن 2030 کی تکمیل کی جانب اہم قدم

اسلام آباد : کڈٹ کالج حسن ابدال (سی سی ایچ) اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ڈیجیٹل نیشنل وژن اور سی سی ایچ وژن 2030 کی تکمیل ہے۔ معاہدے کے تحت کالج میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، کیمپس وائی فائی اور اسمارٹ کلاس رومز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روہڑی میں نارکوٹکس کنٹرول کی بڑی کارروائی، 120 کلوگرام چرس برآمد

وزارتِ آئی ٹی اساتذہ کی تربیت، طلباء کی ڈیجیٹل نشوونما اور سائبر سکیورٹی میں معاونت کرے گی۔ معاہدے کے تحت اساتذہ کے لیے گوگل ورک اسپیس، ایم ایس 365 اور ’’اے آئی اِن ایجوکیشن‘‘ سرٹیفکیشن پروگرامز کرائے جائیں گے، جب کہ طلباء کے لیے کوڈنگ، روبوٹکس، سائبر سکیورٹی اور بلاک چین پر خصوصی بُوٹ کیمپس منعقد ہوں گے۔

معاہدے میں سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی پر خصوصی زور دیا گیا ہے تاکہ طلباء کو عالمی سطح کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جاسکیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکنالوجی نے زندگی کو بدل دیا ہے اور حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ رسائی، ڈیجیٹل لٹریسی اور اے آئی، سائبر سکیورٹی و کوڈنگ کی تربیت پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کڈٹ کالج حسن ابدال اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان ایم او یو، ڈیجیٹل وژن 2030 کی تکمیل کی جانب اہم قدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!