انٹر میامی کا فیصلہ گیم ڈے پر ہوگا میسی اور البا کی دستیابی مشکوک

انٹر میامی نے اعلان کیا ہے کہ لیونل میسی اور جورڈی البا کی اورلینڈو سٹی کے خلاف لیگز کپ سیمی فائنل میں شرکت کا فیصلہ گیم ڈے پر کیا جائے گا۔ دونوں کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ مکمل ٹریننگ کر چکے ہیں تاہم ان کی فٹنس کا حتمی جائزہ میچ سے قبل لیا جائے گا۔
عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس سے بری عدالت نے ریلیز آرڈر جاری کردیا

انٹر میامی کے اسسٹنٹ کوچ جیویر مورالس نے کہا کہ "جورڈی اور لیو نے ہمارے ساتھ تربیت مکمل کی، یہ بہت مثبت ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ کم از کم اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔”

میسی حال ہی میں دائیں ٹانگ کے پٹھے کی معمولی انجری کے باعث کوارٹر فائنل اور MLS میچ سے باہر رہے، جب کہ البا گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ دونوں پیر اور منگل کو پریکٹس میں شریک ہوئے۔

میسی نے آخری بار 16 اگست کو گلیکسی کے خلاف بطور ریزرو کھیلتے ہوئے ایک گول اسکور کیا اور ایک گول میں اسسٹ کیا تھا۔

ادھر اورلینڈو سٹی کے کھلاڑی ایلکس فری مین نے کہا کہ "چاہے میسی کھیلیں یا نہ کھیلیں، ہماری ذہنیت ایک جیسی رہے گی، ہم بہترین کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔”

میچ میں ایک یقینی غیر حاضری انٹر میامی کے ہیڈ کوچ جیویر ماسچرانو ہوں گے جنہیں ٹائیگرس کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

یاد رہے اورلینڈو نے اس سیزن میں میامی کے خلاف دونوں میچز 7-1 کے مجموعی مارجن سے جیتے ہیں۔ اورلینڈو کے کوچ آسکر پریجا نے کہا، "ہمارے پاس وہی توانائی اور جذبہ ہے جس نے ہمیں پچھلی ڈربیوں میں نمایاں کیا۔”

مورالس کے مطابق یہ اب تک کا سب سے اہم "کلاسیکو” ہوگا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “انٹر میامی کا فیصلہ گیم ڈے پر ہوگا میسی اور البا کی دستیابی مشکوک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!