ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، 4 سہولت کار گرفتار، مفرور ملزمان کی تلاش جاری

(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر ڈکیتی کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی گریٹر ریجنل پلان 2047 کے تحت ٹریفک و روڈ سروے پروگرام، 27 مقامات پر سروے کیا جائے گا

چند روز قبل مسلح ملزمان نے ایس ایس پی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر بڑی واردات کی تھی۔ ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ روپے نقدی، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ واردات کے وقت گن مین نے اپنی سرکاری رائفل تکیے کے نیچے رکھ کر آرام کر رہا تھا۔

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والی لگژری گاڑی برآمد کرلی، جبکہ بتایا گیا کہ گاڑی 3 ملزمان نے کرائے پر لی تھی۔ فوٹیج میں ایک ملزم کو بنگلے کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوتے بھی دیکھا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، 4 سہولت کار گرفتار، مفرور ملزمان کی تلاش جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!