کراچی گریٹر ریجنل پلان 2047 کے تحت ٹریفک و روڈ سروے پروگرام، 27 مقامات پر سروے کیا جائے گا

(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں کراچی گریٹر ریجنل پلان 2047 کے تحت ایک اہم کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کراچی اربن فلڈنگ اور روڈ سروے پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم اے جناح روڈ پٹاخہ گودام دھماکہ؛ لائسنس کے باوجود ٹنوں بارود ذخیرہ، محکمہ ایکسپلوسو کا سخت نوٹس

میٹنگ میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، ایشین کنسلٹنٹ مسٹر ڈیوڈ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد خان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے شہر کے 27 اہم مقامات پر سروے کیا جائے گا۔ اس سروے کے نتائج کی بنیاد پر ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے، حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اس موقع پر کہا کہ:
"ٹریفک پولیس روڈ سروے اور ٹریفک سے متعلق دیگر اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی، تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں۔”

آخر میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ:
"آپ کے سفر میں ہمسفر کراچی ٹریفک پولیس”۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی گریٹر ریجنل پلان 2047 کے تحت ٹریفک و روڈ سروے پروگرام، 27 مقامات پر سروے کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!