سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 47 دہشتگرد ہلاک، لاشیں 15 دن بعد افغانستان منتقل

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی سرحد پار کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ اس آپریشن کے دوران 47 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں اکثریت افغان باشندوں کی تھی۔

کراچی: آرٹس کونسل میں ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کا اعلان، 102 ممالک کے 800 سے زائد فنکار شریک ہوں گے

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں افغانستان کی حدود میں گری تھیں، تاہم 15 دن تک افغان حکام یا کسی تنظیم نے انہیں وصول کرنے کی کوشش نہ کی۔ لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی رہیں اور گلنے سڑنے کے ساتھ گوشت خور جانوروں کی خوراک بنتی رہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالآخر 25 اگست کو پاک افغان بارڈر پر ایک جرگے کے بعد افغان حکام نے یہ لاشیں گدھوں پر لاد کر افغانستان منتقل کیں۔ فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے فتنہ الخوارج کی اس بڑی کارروائی کو بروقت ناکام بنا کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

One thought on “سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 47 دہشتگرد ہلاک، لاشیں 15 دن بعد افغانستان منتقل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!