کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسٹ زون تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم تاج نبی ولد لال نبی کو حراست میں لیا گیا۔
سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 47 دہشتگرد ہلاک، لاشیں 15 دن بعد افغانستان منتقل
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں مقدمہ الزام نمبر 355/2024 بجرم دفعہ 8i گٹکا ماوا ایکٹ درج ہے اور وہ اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔ ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
