انتخابی نشانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ڈی آراوز،آراوزکو ہدایات جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ریٹرننگ افسران اس مرحلے پر انتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کو  امیدواروں کے انتخابی نشانات میں بلاوجہ تبدیلی سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نےڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اورریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مرحلے پرانتخابی نشانات کی تبدیلی سے اجتناب کریں۔انتخابی نشان میں کوئی تبدیلی لازمی ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا عمل شروع ہوچکا ہے،ہو سکتا ہے اس مرحلے پر انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!