نیو کراچی ٹاؤن کے 9 ریٹائرڈ ملازمین کو 40 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات کی ادائیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نیو کراچی ٹاؤن کے 9 ریٹائرڈ ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں 40 لاکھ 90 ہزار 642 روپے کے چیکس تقسیم کر دیے گئے۔ ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کے ہمراہ بقایاجات کی تقسیم کے موقع پر کیا۔

ربیع الاول کی آمد، پاکستان سنی تحریک کا جشنِ میلادِ مصطفی ﷺ شایانِ شان منانے کا اعلان

تقریب میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، سینئر اکاؤنٹ آفیسر یوسف اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد سلمان بھی شریک تھے۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ اب ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات ہر ماہ بروقت ادا کیے جا رہے ہیں، ماضی کی طرح سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

چیئرمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ملازمین کے رکے ہوئے ایریئرز بھی ادا کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لیے ایک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جو اب تک ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کی پنشن فائلیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے حوالے کر چکا ہے تاکہ ان کی پنشن فوری طور پر شروع ہو سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن کے 9 ریٹائرڈ ملازمین کو 40 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات کی ادائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!