کراچی (کرائم رپورٹر) — ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کے علاقے ناصر کالونی سے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ اور اشرف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور شہریوں سے چھینے گئے چار موبائل فون برآمد ہوئے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر سیلر ایپ کے ذریعے آن لائن فروخت کیا کرتے تھے۔
ایس آئی یو پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ ملزمان کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جاسکے۔
