کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ساڑھے 06 نمبر نزد اللہ والی مسجد، سیکٹر 11-F نیو کراچی میں کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت یاسین ولد عبدالحق کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت سلیم عیسی ولد محمد حسین عیسی کے طور پر کی گئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم یاسین کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد ہوئیں، جبکہ فراری ملزم کی جانب سے بھی موقع پر 25 پڑیاں گٹکا ماوا چھوڑی گئیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 474/2025 بجرم دفعہ 48(i) درج کرلیا ہے جبکہ فراری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی اور گٹکا ماوا فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
