ملیر کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عادی مجرم گرفتار

کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی ریس کورس روڈ، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں کی گئی، جہاں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت سید ذیشان عرف شینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ذیشان عرف شینہ کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث رہا ہے اور اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم ایک عادی اور پیشہ ور مجرم ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:

FIR# 391/19 U.S 371-A/371-B/34 P.S Landhi

FIR# 420/20 U.S 392/34 P.S Shah Latif

FIR# 42/22 U.S 23-1(A) P.S Malir Cantt

FIR# 43/22 U.S 411 P.S Malir Cantt

FIR# 817/22 U.S 6/9-C P.S Gulistan-e-Johar

FIR# 818/22 U.S 23-1(A) P.S Gulistan-e-Johar

FIR# 442/23 U.S 9(1)3A P.S Mobina Town

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عادی مجرم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!