کراچی میں آج مزید طوفانی بارش کا امکان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں سندھ کے ساحل کے قریب موجود ہے جس کے باعث آج کراچی اور گردونواح میں ایک بار پھر تیز بارش کے امکانات ہیں۔
کراچی میں اربن فلڈنگ وزیراعلیٰ سندھ کی معذرت اور انتظامیہ کو ہدایات

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے بادل بننے لگے ہیں جو جلد ہی کراچی کے قریب بھی تشکیل پائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوپہر کے بعد شام اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز جھکڑوں کے ساتھ طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔

ادارہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم کل سے بتدریج اپنی شدت کھونا شروع کر دے گا۔

One thought on “کراچی میں آج مزید طوفانی بارش کا امکان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!