پاک فوج کے شہید سپاہی ملوک ملاح کی آبائی گاؤں میں تدفین، فوجی سلامی پیش

لکی مروت میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے سپاہی محمد ملوک ملاح شہادت کے بعد اپنے آبائی گاؤں احمد خان کلمتی میں سپردِ خاک کر دیے گئے۔ نمازِ جنازہ میں عوام، فوجی افسران اور جوانوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا چہلم امام حسینؓ کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

چار روز قبل سپاہی ملوک ملاح اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔ واقعے میں دو ساتھی موقع پر شہید ہوگئے تھے، جبکہ سپاہی ملوک ملاح شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے، جہاں دورانِ علاج وہ شہید ہوگئے۔

تدفین کے موقع پر کرنل آفتاب کی قیادت میں فوجی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ کرنل آفتاب نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر سپاہی پر فخر ہے۔ شہید کی تدفین ہزاروں اشکبار آنکھوں اور فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!