ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا چہلم امام حسینؓ کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے 15 اگست 2025 کو چہلم امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایم اے جناح روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں پیش پیش

ایڈیشنل آئی جی نے موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ جلوس کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے مؤثر نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 08 15 at 10.52.16 PM WhatsApp Image 2025 08 15 at 10.52.16 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 15 at 10.52.17 PM

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!