کراچی (اسٹاف رپورٹر) یومِ آزادی کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ 14 اگست خوشی کا دن ہے، تاہم خوشیاں مناتے وقت ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل سے گریز ضروری ہے۔
سانحہ 9 مئی: شاہ محمود قریشی دونوں مقدمات میں بری، دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 سال قید
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے اور دوسروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔
وزیر داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر پرتشدد سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دوران سخت نگرانی کریں گے تاکہ یومِ آزادی پر امن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منارہی ہے اور سرکاری و غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔
