دنیا کے معروف امریکی یوٹیوبر اور اسٹریمر آئی شو اسپیڈ نے مسلسل 52 گھنٹے سے زائد جاگ کر ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی مرکزی کہانی مکمل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی شو اسپیڈ نے گیم کی ریلیز کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی۔ وہ تقریباً 52 گھنٹے 30 منٹ تک بغیر سوئے گیم کھیلتے رہے۔
یوٹیوبر نے پہلے 40 گھنٹوں میں ہی گیم کی 80 فیصد سے زائد مرکزی کہانی مکمل کرلی تھی۔ اس دوران ہزاروں مداح ان کی طویل لائیو اسٹریمنگ دیکھتے رہے۔
گیم مکمل کرنے کے بعد جذباتی ہوگئے
مسلسل دو دن سے زیادہ جاگنے کے باعث آئی شو اسپیڈ شدید تھکن کا شکار دکھائی دیے۔ انہوں نے کئی مرتبہ نیند کی کمی کا اعتراف بھی کیا۔
تاہم گیم مکمل کرنے کے بعد وہ خوشی منانے کے بجائے کہانی کے اختتام سے مایوس نظر آئے۔ وہ جذباتی ہوگئے اور رونے لگے۔
رپورٹ کے مطابق آئی شو اسپیڈ جی ٹی اے 6 مکمل کرنے والے پہلے اسٹریمر نہیں تھے۔