سندھ حکومت جیلوں کو اصلاح گھر بنانے کیلئے پرعزم، صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا سینٹرل جیل حیدرآباد کا اچانک دورہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کی جیلوں کو اصلاح گھر بنانے کیلئے پرعزم ہے اور قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک، معیاری کھانے اور علاج و معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تھانہ گلستان جوہر کی بڑی کارروائی، سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار

یہ بات انہوں نے سینٹرل جیل حیدرآباد کے اچانک دورے کے دوران جیل حکام، قیدیوں اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہی۔ صوبائی وزیر نے پکے اور کچے قیدیوں سے علیحدہ ملاقات کرکے پولیس تشدد، رشوت طلبی، کھانے اور علاج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس دوران قیدیوں نے کھانے، علاج اور پولیس رویے سے متعلق کسی شکایت کا اظہار نہیں کیا۔

علی حسن زرداری نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور قیدیوں کے ہسپتال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جیل عملے اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرکے اُن کے مسائل بھی سنے۔ اس موقع پر جیل حکام نے صوبائی وزیر کو انتظامات اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت جیلوں کو اصلاح گھر بنانے کیلئے پرعزم، صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا سینٹرل جیل حیدرآباد کا اچانک دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!