کراچی (اسٹاف رپورٹر): سندھ بھر کی عدالتوں میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 9 اگست (14 صفر المظفر) کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فواد چوہدری: “ظالم حکومت اور نالائق اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں”
اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق سندھ ہائیکورٹ کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد بینچز سمیت تمام ماتحت عدالتوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ ماہ اگست میں 4 مسلسل تعطیلات کا امکان بھی پیدا ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق:
-
14 اگست (بدھ) کو یومِ آزادی پر عام تعطیل ہوگی۔
-
15 اگست (جمعہ) کو چہلمِ امام حسینؑ منایا جائے گا، جو اگرچہ وفاقی فہرست میں شامل نہیں، لیکن کئی صوبوں یا مخصوص اضلاع میں مقامی تعطیل کے طور پر دی جاتی ہے۔
-
ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
یوں 14 سے 17 اگست تک 4 روزہ تعطیلات کا تسلسل ممکن ہے، اگر چہلم پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
