معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے اپنی نکاح کی تصاویر پوسٹ کیں جو کینیڈا میں ایک سادہ مگر خوبصورت تقریب کے دوران لی گئیں۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ادارےمختلف بورڈز میں نئی تقرریوں کی منظوری انتظامی تسلسل پر زور
آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد معروف فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے بانی اور ڈیزائنر ہیں۔ وہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں، اور نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، جسے ستمبر 2022 میں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
آئمہ بیگ اور زین احمد کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
