واٹر کارپوریشن کا ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نیپا و صفورا ہائیڈرنٹس کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ضلع وسطی میں پانی کی ترسیل کو مؤثر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس کے بندش کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، دونوں ہائیڈرنٹس اب روزانہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔

سول لائنز پولیس کی کامیاب کارروائی، نامزد I.R منشیات فروش گرفتار، 505 گرام چرس برآمد

نئے اوقات کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور متعلقہ انچارجز کو ان اوقات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج محمد صدیق تنیو کے مطابق، بندش کے یہ نئے اوقات ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے پیش نظر مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تبدیلی سے پانی کی تقسیم کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انچارج ہائیڈرنٹس سیل کے مطابق، اس سے قبل نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس شام 6 تا 9 بجے اور رات 4 تا صبح 7 بجے بند رہتے تھے، تاہم 2 سے 3 روزہ ٹرائل کے بعد، جس کے نتائج مثبت رہے، نئے اوقات لاگو کر دیے گئے ہیں۔

نئے شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد سے امید کی جا رہی ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو درپیش پانی کی قلت میں واضح کمی واقع ہوگی۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!