کراچی میں ایس آئی یو کا پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ، 48 سالہ خاتون انتقال کر گئیں
ایس ایس پی محمد شعیب میمن کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعیم بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت وزیر اور اظہر کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے بدنامِ زمانہ کمانڈرز کاشف ڈاڈا اور وسیع اللہ لاکھوں گروہ سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان پاک کالونی اور پرانا گولی مار کے علاقوں میں منشیات فروشی اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق کارروائی میں دو پستول، ایک موٹر سائیکل، چار لاکھ روپے نقدی اور 60 لاکھ روپے مالیت کی تنزانیہ نامی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزمان اور پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 26 at 3.14.26 PM WhatsApp Image 2025 07 26 at 3.14.30 PM WhatsApp Image 2025 07 26 at 3.14.30 PM 1

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!