کراچی میں بدستور بادلوں کا راج ہے، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کے بجائے اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا رواں ہفتے کا دورۂ پاکستان مؤخر، نئی تاریخ کا جلد اعلان متوقع
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، جو جنوب مغرب سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔
دن کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے وقت ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے، تاہم کسی نمایاں بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مرطوب موسم کے پیش نظر زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں تاکہ گرمی سے بچاؤ ممکن ہو۔
