کراچی (اسٹاف رپورٹر): پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا ایک ہنگامی اجلاس لیاقت مستوئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سول اسپتال کراچی کے لیے 7 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو لگام دی جائے، فرقہ واریت کے خلاف علماء کردار ادا کریں: شاداب رضا نقشبندی
اجلاس میں متفقہ طور پر جن افراد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ان میں منیر شاہ، محمد انور شیخ، منصور کلہوڑو، افضال احمد، رضوان مغل، محمد یاسین اور سلطان نیازی شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ یہ کمیٹی پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل کے حل اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ تمام فیصلے کیے جائیں گے تاکہ تنظیم مزید فعال اور مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کمیٹی سول اسپتال کراچی میں پیرا میڈیکل اسٹاف سے رابطے بڑھا کر مزید ممبران کو تنظیم میں شامل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرے گی۔ اجلاس میں اتحاد، یکجہتی اور اسٹاف کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔