ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایات پر رضویہ سوسائٹی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز گینگ کو گرفتار کر لیا۔

یومِ آزادی 14 اگست کو شاندار انداز میں منانے کی تیاریاں، سندھ حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس، بھرپور تقریبات کا اعلان

ترجمان پولیس کے مطابق، دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کی گئی جس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت:

  1. وقاص ولد اسلام

  2. کاشف ولد غلام مصطفیٰ

  3. طحہ ولد اسلام

کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے:

  • ایک 9mm پستول بمعہ 5 زندہ راؤنڈز

  • ایک 30 بور پستول بمعہ 5 زندہ راؤنڈز

  • اور ایک نقلی پستول برآمد ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 269/2025 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا 15 پر دیں تاکہ شہر کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایات پر رضویہ سوسائٹی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!