وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے جنوبی کوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے اہم ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
Wednesday, 16th July 2025
وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ "ہم ڈیجیٹل مہارتوں، تعلیم، اور جدید ٹیکنالوجی میں بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ نوجوان عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں”، اُنہوں نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا وژن وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے اور وزارتِ آئی ٹی اس ہدف کے حصول کے لیے تیزرفتاری سے کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر پارک جے لارک نے کہا کہ جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈیجیٹل شراکت داری کا خواہاں ہے اور باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، تربیت، اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
