پریس ریلیز
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 05کا دورہ
یوسی 05 میں گلیوں کوپیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کام کا معائنہ
سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرمیں بہترین میٹریل استعمال کیاجا ئے :فراز حسیب
مورخہ: 12 /جنوری 2024
کراچی (شکُّر نیوز رپورٹنگ، )چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 05کا دورہ، یوسی 05کی گلیوں کو پیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کام کا معائنہ، ۔ اس موقع پرکوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے بلدیاتی خدمات کا دائرہ کار اب گلی محلوں تک پہنچا دیا گیاہے،دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پرعوام کو ذیادہ سے ذیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فراز حسیب نے متعلقہ عملے کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں کو پختہ کرنے کے لئے میٹریل کا خاص خیال رکھتے ہوئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ مظبوط پائیدارگلیوں اور راہ گزر کی تعمیر کی جاسکے۔ اور عوام لمبے عرصے تک ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں گلیوں کی تعمیر کرتے و قت اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ گلیوں کے دونوں اطراف ڈھلوان ہو تاکہ برسات کے موسم میں ان تعمیر شدہ گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہو، واضع رہے چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب اختیارات ملنے کے بعد لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی اور ٹاون کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ فراز حسیب نے یونین کمیٹی کے مکینوں سے اپیل کی کہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرکے بعد ان کی اور دیگر سرکاری املاک کی حفاظت کریں کیونکہ یہ ادارے اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون
