حوالدار لالک جان شہید کی 26ویں برس عسکری قیادت کا خراجِ عقیدت

کارگل جنگ 1999 کے ہیرو، نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کے 26 ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے مادرِ وطن کے اس عظیم سپوت کو سلام پیش کیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اہم اقدام شہر کے تمام قبرستان رجسٹرڈ کیے جائیں گے

ترجمان پاک فوج کے مطابق حوالدار لالک جان نے 7 جولائی 1999 کو کارگل کی جنگ میں بے مثال جُرات، بہادری اور قربانی کی تاریخ رقم کی۔ دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود انہوں نے شدید زخمی حالت میں بھی اپنی پوسٹ کا دفاع جاری رکھا اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید حوالدار لالک جان نے اپنی پوسٹ چھوڑنے سے انکار کیا اور آخری لمحے تک دشمن کے خلاف ڈٹے رہے۔ ان کی غیر معمولی شجاعت کو پاک افواج آج بھی فخر اور سپاس گزاری کے ساتھ یاد کرتی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لالک جان شہید کی قربانی نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔ افواجِ پاکستان اور قوم، شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے وفا، جُرات اور قربانی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “حوالدار لالک جان شہید کی 26ویں برس عسکری قیادت کا خراجِ عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!