وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ کی سمریز اور خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری ای کیبنٹ ایپ تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سمریز اور خط و کتابت کو ڈیجیٹلائز کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے سمریز اور کابینہ کی کارروائی کو کاغذی فائلوں سے نکال کر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک بار پھر بھارت میں بلاک خاموشی سے اٹھائی گئی پابندی کا مختصر خاتمہ

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ تمام سرکاری عمل کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران ای کیبنٹ ایپ کا ڈیمو بھی پیش کیا گیا، جس پر وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری سیکیورٹی فیچرز اور صارف دوست ڈیزائن پر زور دیا۔

ڈیجیٹل نظام کے خدوخال

تمام محکمے اپنی سمریز اور رپورٹس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرسکیں گے

ایپ تک رسائی وزیراعلیٰ، تمام وزراء، سیکریٹریز اور چیف سیکریٹری کو حاصل ہوگی

ای سمریز کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات منسلک کی جائیں گی

صارف انٹرفیس آسان اور سادہ ہوگا تاکہ وزراء و افسران باآسانی استعمال کر سکیں

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ سرکاری کاموں میں شفافیت، رفتار اور تحفظ بھی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے محکمہ آئی ٹی کو ایپ کی تیاری میں جلد از جلد پیش رفت کی ہدایت کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ کی سمریز اور خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری ای کیبنٹ ایپ تیار کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!