کراچی میں یوتھ ایجوکیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت و کامیابی کا جشن، 4744 ہنرمند نوجوان تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں مسلم ہینڈز، سٹیوٹا (STEVTA) اور شنائیڈر کے مابین کامیاب شراکت داری اور سندھ حکومت کے تعاون سے جاری "یوتھ ایجوکیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ پروجیکٹ” کی کامیابی اور مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی ٹریفک پولیس رشوت خوری کا گڑھ بن چکی ہے، حکومت سندھ شہریوں کو لوٹ رہی ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

تقریب میں ملک کے مختلف شہروں کے ان نوجوانوں کی کامیاب کہانیاں پیش کی گئیں جنہوں نے پروگرام کے تحت مختلف ٹیکنیکل اور ووکیشنل شعبوں میں تربیت حاصل کی اور اب پیشہ ورانہ طور پر خودمختار زندگی گزار رہے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور اسٹیوٹا کے چیئرمین جنید بلند تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید بلند نے کہا کہ یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مشن کا اہم جزو ہے، جس کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود کفیل بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 4744 نوجوانوں کو ہنر سکھا کر روزگار کے قابل بنایا جا چکا ہے، جبکہ اسٹیوٹا سالانہ تقریباً 1,20,000 نوجوانوں کو مختلف کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ نہ صرف روزگار حاصل کر سکیں بلکہ اپنا کاروبار بھی شروع کر سکیں۔ اس مقصد کے تحت پروگرام میں آئی ٹی، اے آئی، موبائل ریپئرنگ، اے سی الیکٹریشن، کارپینٹری، مکینیکل اور دیگر تکنیکی کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مستقبل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے نئے کورسز اور پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 07 03 at 7.22.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 03 at 7.22.24 PM 2

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!