سعیدآباد میں اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار—نشے کے جھگڑے پر محمد شاکر کا قتل

کراچی (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کیماڑی، ساؤتھ زون کی حدود میں پیش آنے والے اندھے قتل کا معمہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیابی سے حل کرلیا۔ واقعہ 19 جون 2025 کو تھانہ سعیدآباد کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں محمد شاکر نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، B کیٹیگری لسٹ میں شامل ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 317/25 بجرم دفعہ 302/34 تعزیرات پاکستان کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ اندھے قتل کے اس کیس کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد ساجد علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق، مقتول اور ملزم دونوں نشے کے عادی تھے اور آپسی جھگڑے کے دوران محمد ساجد نے چھریوں کے وار کر کے محمد شاکر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ کارروائی ایس آئی او انسپکٹر محمد مسعود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر انجام دی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سعیدآباد میں اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار—نشے کے جھگڑے پر محمد شاکر کا قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!