ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی صاحب کے احکامات پر تھانہ شاہرہ نور جہاں پولیس نے گٹکا ماوا فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد الیاس عرف شمپو ولد گل محمد خان کو مین روڈ نزد کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن، بلاک Q نارتھ ناظم آباد کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 250 پڑیاں ماوا گٹکا، 120 گرام چرس اور فروختگی کی رقم بھی برآمد ہوئی۔
ایسٹ زون، تھانہ بہادر آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم افسران بالا سے موصولہ لسٹ کے مطابق کیٹگری B میں سرفہرست تھا اور شاہرہ نور جہاں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شاہرہ نور جہاں میں مقدمہ نمبر 452/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ اور مقدمہ نمبر 453/2025 بجرم دفعہ 9(i)3A درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جن میں ایف آئی آر نمبر 615/2021، 55/2019، 478/2023، 607/2023، 277/2024، 418/2024 اور 102/2025 شامل ہیں۔ ملزم عادی مجرم ہے اور سابقہ ریکارڈ کے تحت کئی بار جیل جا چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
(ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP
