کراچی: سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

کراچی: شاہ لطیف پولیس نے سوشل میڈیا پر رابطہ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر معلومات حاصل کرکے شاہ لطیف کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

محرم الحرام کی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

گرفتار ملزمان منیب اور فرقان اسٹریٹ کرائمز اور مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر شہری سے رابطہ کر کے خفیہ پولیس اہلکار بن کر 57,000 روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، موبائل فون، ایک عدد چیک مالیت 1,21,000 روپے، 57,000 روپے نقد، پولیس شرٹ، ایک کیپ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر خاتون کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کرتے اور پھر ملاقات کا جھانسہ دے کر واردات کرتے تھے۔ اس گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبکہ گرفتار ملزم منیب پہلے بھی قتل کے مقدمے (دفعہ 302) میں گرفتار ہو چکا ہے۔

شاہ لطیف پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور گروہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 06 20 at 7.40.51 PM 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!