کراچی پولیس آفس میں شہداء کوٹہ پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تقرری کے آرڈرز دینے کی تقریب کا انعقاد

کراچی، 18 جون 2025: کراچی پولیس آفس میں شہداء کوٹہ کے تحت بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں انہیں تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی ایڈمن سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6581 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط، سخت اقدامات کا آغاز

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت آج کراچی میں امن قائم ہے۔ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ نوجوان دیانتداری، فرض شناسی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

تقریب کے اختتام پر 20 اہلکاروں کو تقرری کے آرڈرز دیے گئے، جن میں دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور دو لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی شامل تھیں۔ افسران کی جانب سے تمام منتخب اہلکاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 06 18 at 5.18.23 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 18 at 5.18.24 PM WhatsApp Image 2025 06 18 at 5.18.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 18 at 5.18.24 PM 2

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!