شکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی10جنوری 2024
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ Mr. Namal Rajapaksa کی وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود ،گورنر سندھ نے وفد کے اراکین کو ظہرانہ بھی دیا
ملاقات میں پاک سری لنکا باہمی تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
پاکستان اورسری لنکا کے مابین اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ گورنرسندھ
صوبہ میں صحت ، تعلیم ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، گورنرسندھ
زرعی شعبہ میں تعاون بھی دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ گورنرسندھ
گورنر سندھ کامران نے وفد کے اراکین کو صوبہ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔
گورنر سندھ نے وفد کو قائد روم کا دورہ بھی کروایا اور قائد کے زیر استعمال اشیاء کے بارے میں بتایا ،
