کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا احسن اقدام، فری بلڈ بینک کا قیام

کوہلو: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ضلع کوہلو میں ایک اہم اور فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے فری بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا ہے، جس سے علاقے کے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

نئے بلڈ بینک میں بلڈ سٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گروپنگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے سے کوہلو کے علاوہ میوند، سبی، فاضل چل، کاہان اور بارکھان کے رہائشی بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ “فتنہ الخوارج” کے 5 دہشت گرد ہلاک

قبائلی عمائدین اور مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کو "فلاحی منصوبہ” قرار دیتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبائلی رہنما ربنواز ژنگ نے کہا:

"پہلے کوہلو میں فری بلڈ بینک کی سہولت نہیں تھی، مریضوں کو خون کی ضرورت پر ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا تھا۔ اب یہ سہولت ہمارے دروازے پر ہے۔”

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو نے بتایا کہ:

"کوہلو میں کافی بچے تھیلیسیمیا کے شکار ہیں۔ یہ بلڈ بینک ان کے لیے زندگی کی امید ہے۔”

ایک اور قبائلی رہنما کا کہنا تھا:

"ایف سی بلوچستان نے کوہلو کے غریب عوام کے لیے بہت بڑی آسانی فراہم کی ہے، ہم ان کے مشکور ہیں۔”

مقامی شہریوں نے بلڈ بینک کے افتتاح کو "خوشی کا دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف زندگی بچائی جا سکے گی بلکہ لوگوں کو دور دراز علاقوں کا سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا احسن اقدام، فری بلڈ بینک کا قیام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!