کراچی: سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کراچی کے دیرینہ مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایران پر حملہ: شنگھائی تعاون تنظیم کی شدید مذمت، بھارت کا الگ راستہ
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی چیلنجز، جمہوریت کے استحکام اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ نازک حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو افہام و تفہیم اور قومی مفاہمت کے اصولوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ملک سیاسی و اقتصادی استحکام کی طرف گامزن ہو سکے۔
محمود مولوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو کراچی کے زمینی حقائق اور عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بلدیاتی نظام، انفرا اسٹرکچر کی حالت اور شہری سہولیات کی کمی جیسے امور پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
