ایس ایس پی ضلع ساؤتھ مہظور علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع ساؤتھ کے مختلف تھانوں نے منشیات فروشوں، فحاشی میں ملوث افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔
کراچی موٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک گروہ کے 4 کارندے گرفتار برآمدگی بھی ہوئی
ڈیفنس پولیس کی کارروائی:
مقام: ڈی ایچ اے فیز 2، 21 کمرشل اسٹریٹ، بلڈنگ نمبر 50-C
گرفتار: 4 افراد (2 خواتین شامل)
جرم: فحش حرکات
ایف آئی آر: 424/2025، دفعہ 294 تعزیرات پاکستان
تفتیش جاری
درخشاں پولیس کی دو کارروائیاں:
کارروائی 01: منشیات فروش گرفتار
ملزم 1: محمد احسن نیازی ولد محمد جہانزیب – 300 گرام چرس
ملزم 2: شاہزیب خان مینگل ولد افتخار احمد – 650 گرام چرس
مقدمہ درج، کل برآمدگی: 950 گرام چرس
کارروائی 02: فحاشی میں ملوث 7 افراد گرفتار
ملزمان: 5 خواتین، 2 مرد
جرم: موقع پر فحاشی میں ملوث
مقدمہ درج، قانونی کارروائی جاری
آرام باغ پولیس کی کارروائیاں:
لسٹڈ منشیات فروش گرفتار
ہریش عرف ارش ولد پریم: کیٹیگری C، 65 گرام چرس – مقدمہ 203/2025
ندیم قریشی ولد سلیم قریشی: کیٹیگری C، 65 گرام چرس – مقدمہ 206/2025
دونوں عادی مجرم، سابقہ ریکارڈ یافتہ
مزید تفتیش جاری ہے

