وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا قومی اقتصادی سروے پیش 2025 میں عالمی جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد، مہنگائی پر قابو اور معیشت میں استحکام کی کامیابی

فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2024-25 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی جی ڈی پی گروتھ 2025 میں 2.8 فیصد ہے، اور پاکستان معیشتی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی پر کامیابی سے قابو پایا گیا ہے اور ملکی معیشت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم پی اے علی احمد جان کا مورڑو میر بحر ٹاؤن کے عیدالاضحی کلیکشن پوائنٹس کا دورہ صفائی کے بہترین انتظامات کی تعریف

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2023 میں ملکی جی ڈی پی گروتھ منفی تھی اور مہنگائی 29 فیصد سے زائد تھی، مگر اب مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.6 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر ریفارمز میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، اور معیشت کے استحکام کے لیے مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لیے وسائل ملے اور ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے صنعت، خدمات، اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں مثبت ترقی کا بھی ذکر کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر سے اپنی شرائط پر قرض لے گی اور بیرون ملک پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے زرعی پیداوار میں کچھ کمی کے باوجود مختلف فصلوں میں اضافے کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا قومی اقتصادی سروے پیش 2025 میں عالمی جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد، مہنگائی پر قابو اور معیشت میں استحکام کی کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!