کراچی میں امریکی ادارہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) کے پولیو برانچ کے وفد نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں شہر سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رچرڈ فرینکا کی قیادت میں وفد نے کمشنر کی جانب سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کو سراہا اور وبائی امراض، آبادی کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نقل و حرکت کی وجہ سے پیش آنے والے چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔
پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے عظیم قربانی گوشت مستحقین میں تقسیم
ملاقات میں دونوں طرف سے پولیو ٹرانسمیشن کو روکنے کے لیے اعلیٰ معیار کی نگرانی اور ویکسینیشن کوریج برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سی ڈی سی کی تکنیکی معاونت اور محکمہ صحت کے عملے کی تربیت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں NSTOP افسران کے کردار اور کراچی کے ڈپٹی کمشنرز کی فعال قیادت کو بھی سراہا گیا۔
کمشنر کراچی نے متاثرہ علاقوں میں NSTOP کی مدد جاری رکھنے اور فرنٹ لائن ورکرز (FLWs) کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز کے حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی تقریبات منعقد کرنے کی تجویز دی۔ آخر میں سی ڈی سی کے وفد کو ان کی معاونت کے اعتراف میں یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔
