پرتگال نے نیشنز لیگ 2025 کے فائنل میں اسپین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر دوسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب روپے خرچ ہوں گے
ریگولیشن وقت میں میچ 2-2 سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ کن لمحات پنالٹی پر آئے۔ پرتگال کی جانب سے روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی گول کیا جبکہ اسپین کے الوارو موراتا اپنا پنالٹی کک ضائع کر بیٹھے۔
اسپین نے میچ میں دو بار برتری حاصل کی، پہلا گول مارٹن زوبیمینڈی نے 21ویں منٹ میں کیا، جس کا جواب پرتگال کے نونو مینڈس نے پانچ منٹ بعد گول کر کے دیا۔ ہاف ٹائم سے قبل اسپین کے میکل اویارزابال نے گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں 61ویں منٹ پر پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے زبردست والی کے ذریعے میچ برابر کر دیا۔ تاہم وہ مکمل وقت ختم ہونے سے چند منٹ قبل پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں نے پہلی تین ککس کامیابی سے مکمل کیں۔ چوتھی پنالٹی پر مینڈس نے گول کیا جبکہ اسپین کے موراتا کی کوشش پرتگالی گول کیپر ڈیوگو کوسٹا نے روک لی۔ آخر میں روبن نیوس نے فاتح گول کر کے پرتگال کو جیت دلائی۔
یہ فتح پرتگال کی اسپین کے خلاف صرف دوسری مسابقتی فتح ہے۔ اس سے قبل پرتگال نے یورو 2004 میں 0-1 سے فتح حاصل کی تھی۔ پرتگال نیشنز لیگ کا پہلا دو مرتبہ فاتح بننے والا ملک بن گیا ہے، اس سے قبل انہوں نے 2019 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو، جو اس میچ میں اپنا 10واں مقابلہ اسپین کے خلاف کھیل رہے تھے، اس مقابلے میں چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہے۔
اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوینٹے نے کہا، "ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن فٹبال میں بعض اوقات قسمت ساتھ نہیں دیتی۔”