کراچی میں عید کے تیسرے روز جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی، منڈیوں میں ویرانی

کراچی: عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز شہر قائد کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم خریداروں کی کمی کے باعث منڈیاں سنسان پڑی ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی، منیٰ سے تصاویر شیئر

بیوپاریوں نے قربانی کے آخری دنوں میں جانور سستے داموں فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں، مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یونیورسٹی روڈ پر قائم بڑی مویشی منڈی میں اب گہما گہمی کی جگہ خاموشی نے لے لی ہے۔

متعدد بیوپاری اپنے جانور فروخت نہ ہونے پر مایوس ہو کر واپس آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں۔ جو بیوپاری باقی رہ گئے ہیں، وہ آخری امید پر بیٹھے جانور بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک بیوپاری نے بتایا کہ وہ لاڑکانہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا جانور لایا، جو 70 لاکھ روپے میں بھی فروخت نہیں ہوا۔ اس نے مزید شکوہ کیا کہ نہ صاف پانی دستیاب ہے اور نہ سہولیات، پانی کے 5 ڈرم 1500 روپے میں خریدنے پڑ رہے ہیں۔

بیوپاری نے کراچی کے خریداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہری جانوروں کی قیمتیں حد سے زیادہ گرانا چاہتے ہیں، 4 لاکھ روپے کے جانور کو 2 لاکھ میں خریدنے پر اصرار کرتے ہیں۔ بیوپاریوں کو سخت مالی نقصان کا سامنا ہے۔

بیوپاری نے تمام ساتھیوں سے اپیل کی کہ آئندہ سال کراچی کی منڈیوں میں نہ آئیں تاکہ شہریوں کو قربانی کے جانور کی اصل قدر و قیمت کا اندازہ ہو سکے۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!