کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں تحویل میں

کراچی (رپورٹ) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مربوط کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے خستہ حال، غیر رجسٹرڈ، اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ایم کیو ایم کے شہید رہنما علی عدیل نقوی کی نماز جنازہ ادا، وادی حسین میں سپرد خاک

شہر بھر میں چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی و لائٹ ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل سواروں، اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کارروائیوں کے دوران غیر قانونی انکروچمنٹ، فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، غیر معیاری یا تبدیل شدہ سلنڈرز، اضافی نشستوں والے رکشے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار، اور انٹر سٹی بسوں کے خلاف مؤثر ایکشن لیا گیا ہے۔

موٹر سائیکلیں صرف ان شہریوں کے حوالے کی جا رہی ہیں جو درست ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ فراہم کرتے ہیں، جبکہ روڈ سیفٹی اصولوں کے تحت خطرناک قرار دی گئی گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایم وی آئی کی رپورٹ کے مطابق ہی واپس کی جائیں گی۔

کریک ڈاؤن کی تفصیلات:

  • تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں: 60,391

  • فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے وغیرہ کے خلاف کارروائیاں: 5,574

  • محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشروط فٹنس بحالی والی گاڑیاں: 680

  • خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس معطل کر کے مالکان کو مرمت کی ہدایت: 342

  • اضافی سیٹوں والے رکشوں کے خلاف چالان: 20,729

  • درج ایف آئی آرز: 166

کمشنر کراچی کی جانب سے 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک مرکزی شاہراؤں پر اضافی سیٹوں والے رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں تحویل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!