ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی عیدالاضحیٰ کے انتظامات پر اہم ہدایات، تمام افسران تعطیلات میں دفاتر میں موجود رہیں گے
اس کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر احمد مرتضیٰ نے کی، جس میں کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس افسران نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ گلبرگ چورنگی سے پیالہ ہوٹل تک غیر قانونی مویشی منڈی کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس منڈی کو مافیا قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کا سرغنہ منیر باڑے والا اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ کارروائی کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بیس مویشی ضبط کرلیے گئے۔

طحہ سلیم کے مطابق، عوام اس غیر قانونی منڈی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار تھی، اور معمول کا سفر منٹوں کی بجائے گھنٹوں پر محیط ہو گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!